ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کُنداپور: کوڈی بیچ پر تین بھائی سمندر میں ڈوبنے کے دوران ایک کو بچالیا گیا ، دو کی موت

کُنداپور: کوڈی بیچ پر تین بھائی سمندر میں ڈوبنے کے دوران ایک کو بچالیا گیا ، دو کی موت

Sat, 07 Dec 2024 20:22:13  SO Admin   S.O. News Service

کُنداپور، 7 دسمبر (ایس او نیوز) کُنداپور تعلقہ کے کوڈی بیچ پر ہفتہ کی شام  کو پیش آئے ایک افسوسناک حادثہ میں تین بھائی سمندر میں نہانے کے دوران لہروں کی زد میں آکر ڈوبنے لگے، جس کے دوران ایک کو بچالیا گیا، جبکہ دو بھائی حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

مرنے والوں کی شناخت امپارو گاؤں کے رہائشی دامودر پربھو اور چترکلا پربھو کے فرزند دھنراج (23) اور درشن (18) کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ دھنوش (20) کو مقامی افراد نے زندہ بچا کر ساحل پر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، اسے زخمی حالت میں فوری طور پر کنداپور کے پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا ہے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب  خاندان کے افراد  سنیچر  شام کے وقت کوڈی بیچ پر سیر کے لیے آئے تھے ، جس کے دوران  تینوں بھائی سمندر میں نہانے کے لیے اترگئے۔ اس دوران سمندر کی اونچی اُٹھتی لہروں کی زد میں آکر تینوں ڈوبنے لگے تو مقامی لوگ مدد کے لئے آگے بڑھے۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے بڑی مشقت کےساتھ دھنوش کو زندہ باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے، البتہ دیگر دو بھائیوں کی نعشیں ہی سمندر سے برآمد کی جاسکیں۔

کُنداپور پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کُنداپور مردہ خانے منتقل کیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Share: